اٹک،10اپریل(اے پی پی): سٹی پولیس نے راہزنی میں ملوث گروہ پکڑ لیا۔علاقہ تھانہ سٹی اٹک میں کچھ عرصہ سے موٹر سائیکل گینگ سر گرم تھا جو راہ چلتے لوگوں سے اسلحہ کی نوک پر نقدی رقم وغیرہ چھین کر فرار ہو جاتا تھا جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او سٹی اٹک کاشف محمود انچارج سٹی چوکی اعوان شریف، اے ایس آئی عابد علی ،اے ایس آئی سہیل اصغر و جوانان پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دے کر نامعلوم ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا جنہوں نے ٹیکنیکل طریقے سے نامعلوم ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان سے نقدی ایک لاکھ59 ہزار ،موبائل فونز،آدھا کلو چاندی کے علاوہ دیگر الیکٹرانک سامان برآمد ہوا ۔
اہل علاقہ نے اٹک پولیس کی اس کارروائی پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود نے ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اٹک پولیس ہمیشہ اپنی جان پر کھیل کر عوام کی جان ،مال و آبرو کی حفاظت کو ترجیح دیتی ہے ۔
سورس: وی این ایس، اٹک











