سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتے، احتساب کا عمل چلتا رہے گا، مریم اورنگزیب  کا بیان

36

اسلام آباد،11اپریل  (اے پی پی):مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتے، احتساب کا عمل چلتا رہے گا، عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ احتساب کا عمل چلتا رہے گا، نواز شریف کے خاندان نے چالیس سال کا حساب پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام لائیں گے اور غربت کا خاتمہ کیا جائے گا۔