اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ مری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ”بینظیر انکم سپورٹ پروگرام” کا دائرہ مزید وسیع کیا جائیگا۔
شازیہ مری نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے معیشت کا بیڑہ غرق کیا۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے نام سے منسلک پروگرام ہے۔2008 میں یہ پروگرام شروع ہوا اور 2010 میں اس کے بارے میں باقاعدہ قانون سازی ہوئی۔اور آج یہ ایک جامع پروگرام ہے۔بڑی کوششیں کی گئیں اس کا نام تبدیل کرنے کی لیکن وہ کوششیں ناکام رہی ہیں اور آج بھی یہ پروگرام موجود ہے۔بے شک اس کے ساتھ مختلف نام جوڑ دئیے گئے۔یہ پروگرام کل بھی بے نظیر کے نام سے تھا۔آج بھی بے نظیر بھٹو کے نام سے ہے اور آئندہ بھی بے نظیر بھٹوکے نام سے رہے گا۔یہ واضح پیغام میں نے سب کو دے دیا ہےاس پروگرام کو مزید وسعت دیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بےنظیر کارڈ مزید مضبوط کیا جائے گا۔اس کی کپیسٹی بڑھائی جائے گی۔











