تھرپارکر کے شہر کلوئی میں پاک فوج سے اظہاریکجہتی کے سلسلے میں کلوئی سٹی یوتھ کی جانب سے  ریلی

14

تھرپارکر، 28 اپریل (اے پی پی):تھرپارکر کے شہر کلوئی میں پاک فوج سے اظہاریکجہتی کے سلسلے میں کلوئی سٹی یوتھ کی جانب سے  ریلی نکالی گئی۔  پاک فوج کے حق میں نعرے  بازی کی گئی اور  ریلی میں شہریوں اور سکول کے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی،شرکاء نے سبز ہلالی پرچم اٹھا رکھے تھے۔

اس موقعہ پر  کلوئی یوتھ کے رہنما نصر اللہ لشکری نے کہا کہ ہماری فوج ملک قوم کی حفاظت کیلئے نہ صرف ملک کی سرحدوں پر اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے بلکہ ملک میں مستقل قیام امن کیلئے بھی اپنا مثبت کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فوج سرد راتوں میں گلیشیئر پر،سنگلاخ پہاڑوں پر،فضامیں،سمندروں پر جاگ رہی ہوتی ہے تو ہم آرام کی نیندسوتے ہیں اور کہا کہ  پاکستان کی قوم کا بچہ بچہ پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہے۔ہمارا تن من دھن پاک فوج کیلئے ہے۔

ریلی میں سیاسی سماجی لوگوں مختلف سرکاری سکولوں کےطلبا ء نے شرکت کی۔