ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کا اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر اور سی ای او میونسپل کمیٹی توصیف الرحمان کے ہمراہ  رمضان بازار کا دورہ

10

ٹوبہ ٹیک سنگھ،28 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کا اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر اور سی ای او میونسپل کمیٹی توصیف الرحمان کے ہمراہ  رمضان بازار کا دورہ ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازار میں اشیاء خوردونوش کے معیار اور ان کی مقدار کا جائزہ لیا۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ ماڈل بازار میں خریداروں کا بہت زیادہ رش ہے  اور اشیاء خوردو نوش وافر مقدار میں موجود ہیں حکومت پنجاب کی جانب سے بیس  اشیاء پر سبسڈی دی  گئی ہے آئل اور گھی پر 50 روپے چینی پر بیس روپے دس کلو آٹے پر 150 روپے سبسڈی دی جا رہی ہے اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر روزانہ کی بنیاد پر رمضان بازار کی مانیٹرنگ کر رہی ہیں۔رمضان بازار میں اشیاء خوردو بوش سستی ہونے کی وجہ سے شہری مارکیٹ کی بجائے رمضان بازار کو ترجیح دے رہے ہیں ۔