حکومت پنجاب کی جانب سے مری شہر میں رمضان سستا بازار،انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر سستابازار کو مانیٹر کر رہی ہے

10

مری، 27 اپریل(اے پی پی):حکومت پنجاب کی جانب سے مری شہر میں رمضان سستا بازار میں عوام کی سہولت کے لئے روز مرہ کی تمام اشیاء خوردونوش ارزاں نرخوں پر فروخت کی جارہی ہیں،انتظامیہ  چیک اینڈ بیلنس کی صورت میں روزانہ کی بنیاد پر سستابازار کو مانیٹر کر رہی ہے۔رمضان سستا بازار میں زیادہ تر سٹال ہر قسم کی سبزی وفروٹ کے لگائے گئے ہیں اسی طرح بازار میں روز مرہ کی دیگر اشیاء خوردونوش میں چینی چاول دالیں ہر قسم کے مصالحہ جات،کجھور، کولڈ ڈرنکس،چکن، تمام طرح کے شربت کے علاوہ لاتعداد اشیاء  شامل ہیں۔

رمضا ن سستا قائم بازار میں شہریوں کے علاوہ مضافات سے بھی عوام خریدو فروخت کر رہے ہیں،خریدوفروخت میں خواتین کی بھی ایک بڑی تعداد حصہ لے رہی ہے۔ان سٹالوں میں زیادہ تر رش سبزی اور فروٹ پر ہوتا ہے جبکہ چینی حکومت کی طرف سے مقررہ ریٹ 75,,روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے اور دو کلو فی کس سے چینی فراہم کی جاتی ہے،چینی کا سٹاک دوپہر کے بعد بازار میں لایا جاتا ہے۔