ملتان، 28 اپریل (اےپی پی):ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ڈویژن کے تمام رمضان بازاروں میں چینی 70 روپے فی کلو دستیاب ہے اور کہا کہ رمضان بازار میں گھی پر فی کلو 50 روپے کمی کردی گئی ہے اور انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ کے لیے ہنگامی دورے کئیے، ڈاکٹر ارشاد احمد کا عوام کی سہولت کیلئے انتظامات مزید بہتر کرنے کا حکم دیا اور کہا رمضان بازار میں 10 کلو آٹے کا تھیلہ 400 روپے پر دستیاب ہے۔ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ رمضان بازاروں میں انڈے 6 روپے فی درجن ،چکن 12 روپے فی کلو کم دستیاب ہیں اور کہا رمضان بازاروں میں لمبی قطاروں سے بچنے کیلئ حسب ضرورت کاؤنٹرز کی تعداد بڑھائیں اور انہوں نے کہا کہ آٹا، چینی، گھی کی سپلائی ڈیمانڈ، کاونٹرز کو خصوصی مانیٹر کیا جائے اور کہا رمضان بازاروں میں فئیر پرائس شاپس میں 13 آئٹمز پر خصوصی سبسڈی دی گئی ہے۔











