ملتان،28 اپریل (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے گزشتہ روز شہر کے مختلف پٹرول پمپس کا اچانک دورہ کیا اور پٹرول و ڈیزل کی فراہمی اور سٹاک کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان اور اسسٹنٹ کمشنر صدر عامر افتخار بھی انکے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے اپنی نگرانی میں پٹرول پمپس پر ڈیزل کی سٹوریج کا معائنہ کیا اور شہریوں کو بلاتعطل سپلائی دینے کا حکم دیا۔عامر کریم خاں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تمام پمپس پر ڈیزل کی وافر فراہمی یقینی بنارہی ہے تاکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ضلع بھر میں پٹرول کی کوئی قلت نہیں ہے۔











