رینالہ خورد:اوکاڑہ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف لائف سائنسز کے زیر اہتمام سیمینار،سیمینار چین کی نینجنگ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے اشتراک سے منعقد ہوا

34

رینالہ خورد18اپریل(اےپی پی)اوکاڑہ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف لائف سائنسز نے چین کی نینجنگ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے اشتراک سے ایک آن لائن سیمینار کا انعقاد کیا جس میں بائیو ریکٹر سسٹم کے ذریعے پودوں کی افزائش کے مختلف پہلووں پہ بحث کی گئی۔

 سیمینار کے آغاز میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فیکلٹی کے سربراہ، پروفیسر ڈاکٹر محمد واجد، نے کہا کہ ان کی فیکلٹی کا دیرینہ مشن ہے کہ اپنے طلباء اور اساتذہ کو بین الاقوامی سطع پہ ہونے والی تحقیق اور ایجادات کے ساتھ ہم آہنگ کیا جائے اور یہ سیمینار بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

نینجنگ ٹیکنالوجی یونیورسٹی سے ڈاکٹر احمد علی اور ڈاکٹر چین  چی سوانگ نے بائیو ریکٹر ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کے ذریعے پیداوار بڑھانے  کے حوالے سے خصوصی لیکچرز دیے۔

ڈاکٹر سوانگ نے اوکاڑہ یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء کو پی ایچ ڈی اور پوسٹ ڈاکٹریٹ  کے پروگرامز میں فیلوشپ کی بھی پیشکش کی اور اس کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کی لیبارٹریوں کو بہتر بنانے کےلیے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

سیمینار کے مہمان خصوصی اوکاڑہ یونیورسٹی کے ممبر سنڈیکیٹ، مظہر ساہی، تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں یونیورسٹی کے طلباء اور اساتذہ کےلیے تعلیم و تحقیق کےلیے مقامی و بین الاقوامی سطع پہ  بہترین مواقع کی فراہمی پہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریاذاکرکو خرا ج تحسین پیش کیا۔

سیمینارکے اختتام پہ ڈاکٹر واجد نے بتایا کہ وہ جلد ہی نینجنگ یونیورسٹی کے ساتھ مفاہمت کی ایک یاداشت پہ دستخظ کرنے جا رہے ہیں جس کے ذریعے اوکاڑہ یونیورسٹی کے طلباء کےلیے دنیا کی بہترین جامعات میں اعلی تعلیم اور تحقیق کے دروازے کھل جائیں گے