لاہور ، اپریل 18(اے پی پی): گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے مزار پر حاضری دی۔
گورنر پنجاب نے فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے. گورنر پنجاب نے اس موقع پر ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ شاعر مشرق علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے زریعے مسلمانوں کو خودی کا شعور دیا. حقیقی خودی تب پیدا ہوتی ہے جب مسلمان نبی آخری الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کریں۔











