اوکاڑہ،13 اپریل(اے پی پی): ظفر کاٹن مل میں نامعلوم وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جس پر ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کر کے قابو پا لیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ظفر کاٹن مل 49/2ایل اڈہ دیپالپور روڈ اوکاڑہ میں نامعلوم وجہ سے آگ بھڑک اٹھی،اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور دو فائر فائٹنگ وہیکلز فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے آگ پر بروقت قابو پا لیا گیا۔











