سکھر؛ وزیراعظم شہباز شریف نے حلف لیتے ہی مزدوروں کی تنخواہ میں اضافہ کر کے عوام کو ریلیف دینا شروع کردیا ہے،عبدالقیوم قریشی

23

سکھر،14اپریل(اے پی پی ): پاکستان مسلم لیگ (ن) سکھر کے سینئر رہنما عبدالقیوم قریشی نے شہباز شریف کو پاکستان کا 23 واں وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں نیا دور شروع ہو چکا ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں عبدالقیوم قریشی نے ن لیگ کی حکومت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے حلف لیتے ہی عوام کو ریلیف دینا شروع کردیا ہے،انہوں نے فوری طور پر مزدوروں کی تنخواہ میں اضافہ کر کے 25 ہزار کردی جبکہ پینشن میں 10 فیصد اضافہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ بہت جلد وزیر اعظم عوام کو مزید ریلیف دینگے اور روزمرہ کے استعمال کی اشیاءاور کھانے پینے کی چیزوں میں بھی ریلیف دیا جائیگا۔ عبدالقیوم قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی بات کی ہے، اپنے اتحادیوں سے ملکر وہ عوام کی تکلیفوں کا مداوا کریں گے۔