سکھر؛ ڈی آئی جی طارق عباس قریشی اور ایس ایس پی سنگھار ملک کا شہر کا دورہ، شہریوں کی سہولت کیلئے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا

62

سکھر،18اپریل (اے پی پی):ڈی آئی جی طارق عباس قریشی اور ایس ایس پی سنگھار ملک کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، انہوں شہریوں کی سہولت کیلئے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا  اور تاجر برادری سے ملاقات بھی کی۔

ڈی آئی جی پولیس طارق عباس قریشی اور ایس ایس پی سنگھار ملک نے شہر کا دورہ کیا، دورے کے دوران شہر کے مختلف داخلی و خارجی راستوں پر قائم پکٹس چیکنگ پوائنٹس کا دورہ کرکے تفصیلی معائنہ کیا، تعینات اسٹاف سے ملاقات کر کے ہدایات جاری کی گئیں۔

ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک نے امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے کے لیے شہر کے داخلی و خارجی راستوں سمیت مختلف مقامات پر چیکنگ پوائنٹس بنا کر جوان تعینات کردیئے ہیں جو 24 گھنٹے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلیے شہر کو 24 بیٹس میں تقسیم کرکے اضافی ٹریفک کی نفری کو تعینات کردیا گیا ہے تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہوسکے۔

ترجمان کے مطابق اس کے علاوہ شہر کے مختلف مقامات پر رمضان ہیلپ کیمپ قائم کیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کے مسائل کی صورت میں رہنمائی فراہم کی جا سکے۔