سیکیورٹی امور پر غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق

27

ملتان،20 اپریل(اے پی پی):ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کا ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی امور پر غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی،ہر ضلع اور تحصیل میں فلیگ مارچ کریں اور کہا جرائم پیشہ عناصر،سزا یافتہ مجرمان پر نظر رکھیں ۔ویڈیو کانفرنس میں جنوبی پنجاب کے پولیس افسران نے شرکت کی  کانفرنس میں جنوبی پنجاب میں امن و امان کا جائزہ لیا گیا۔ڈاکٹر احسان صادق نے امن و امان اور سیکیورٹی امور بارے ہدایات دیں اور کہا کہ یوم شہادت سیدنا علی المرتضی ؓ کے لیے خصوصی حفاظتی حکمت عملی ترتیب دیں، جلوسوں، مجالس کے سخت حفاظتی انتظامات کریں۔

ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ نے کہا جمعۃ الوداع پر بھی حفاظتی انتظامات کو حتمی شکل دی جائے  اور کہا عید الفطر کے موقع پر بھی خصوصی حفاظتی اقدامات کریں  اور عید خریداری کے لیے محفوظ ماحول کے لیے کوشاں رہیں اور کہا نماز عید کے اجتماعات کو مکمل تحفظ دیا جائےاور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔