ملتان، 20 اپریل (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے رمضان بازار مخدوم رشید کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے آٹے و چینی کے سٹاک اور معیار کی انسپکشن کی ۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر عامر افتخار نے پرائس میکنزم پر بریفننگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے عید کے پیش نظر رمضان بازاروں میں سٹاک بڑھانے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کیلئے رمضان بازاروں کو عید بازار میں تبدیل کرینگے۔انہوں نے کہا کہ ماہ صیام میں مہنگائی کنٹرول کرنے میں رمضان بازاروں نے کلیدی کردار ادا کیا۔ آخری عشرہ میں کپڑوں،جوتوں اور کھلونوں کے سٹال بھی لگائیں جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ شہر کے مختلف مقامات پر سستے آٹے کے پوائنٹس بھی قائم کردیے گئے ہیں۔











