شجاع آباد؛کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کا رمضان بازار کا اچانک دورہ،دستیاب سہولیات پر اطمینان کا اظہار

14

شجاع آباد، 30 اپریل (اے پی پی ): کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے رمضان بازار کا اچانک دورہ کیا، اشیاء خوردو نوش کی مقدار اور معیار کا جائزہ لیا اور دستیاب سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر انہوں نے رمضان بازار میں آئے ہوئے خریداروں سے بھی گفتگو کی۔ انہوں نے  صفائی ستھرائی و دیگر انتظامات کو سراہا اور تسلی بخش قرار دیا۔