لاہور،30 اپریل (اے پی پی): پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے پنجاب کے 21 ویں وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے حمزہ شہباز سے وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف لیا۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی گئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس کے لان میں ہوئی جس کے لیے مہمانوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے علاوہ شریف فیملی کے افراد بھی حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری دیکھنے کے لیے موجود تھے۔
سورس : وی این ایس،لاہور











