شجاع آباد،04 اپریل(اے پی پی):شجاع آباد سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمن گورمانی کی ہدایت پر تحصیل شجاع آباد کے مختلف سکولوں اور کالجوں میں ڈینگی سیمینار اور ڈینگی واک کا انعقاد کیا گیا۔ رانا فرحان مجید نون اینٹومولوجسٹ نے طلباء کو ڈینگی بخار، ڈینگی مچھر اور لاروا کی شناخت، ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی دی اور انہوں نے حا فظ کا مران سکول پرنسپل شاہین ماڈل سکول اور سکول سٹوڈنٹس کے ہمراہ ہاؤ سنگ کالونی روڈ پر ڈینگی واک کی۔
تمام طلباء میں ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے پمفلٹس تقسیم کئے گئے۔ انہوں نے ہاف آستین والی قمیضوں پر پابندی کے بارے میں آگاہ کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بخار کی صورت میں مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں، پوری آستین کی قمیض پہنیں، ریپلینٹ لوشن اور کوائل استعمال کریں۔
رانا فرحان مجید نے ڈینگی سرویلنس کے حوالے سے سکولوں کا دورہ بھی کیا اور انہوں نے ڈینگی کی افزائش کے مقامات کو چیک کیا۔چھتوں کی صفائی، پانی کے ٹینکوں کے ڈھکنوں کو ڈھانپنے ، لان اور میدانوں میں گھاس کی کٹائی کے متعلق ہدایات دیں۔











