اٹک،16 اپریل(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر اٹک محمد نعیم سندھو نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ ڈینگی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے ان خیالات کااظہار ڈی سی آفس اٹک میں انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں محکمہ تعلیم،صحت سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شر کت کی۔محکمہ صحت کے افسران نے شر کاء کو انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے تفصیلی بر یفنگ دی۔بر یفنگ دیتے ہوئے بتا یا گیا کہ ضلع بھر میں ڈینگی کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں اور اس ضمن میں تمام محکمے اپنا خصوصی کر دار ادا کر رہے ہیں۔اس کے ساتھ عوامی آگاہی کے لیے بھی محکمے مہم چلا رہے ہیں۔اجلاس میں ڈینگی مہم کے حوالے سے تمام محکموں کی کار کر دگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ڈی سی اٹک نے اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں ڈینگی سے نبرد آزما ہونے کے لیے بروقت اقدامات اشد ضروری ہیں، تمام سر کاری،نیم سر کاری اور نجی ادارے ڈینگی کے خاتمے کے لیے اپنا بھر پور کر دار ادا کر یں اور تمام ضروری اقدامات یقینی بنا ئیں۔انہوں نے تمام افسران کو انسداد ڈینگی مہم میں اپنی کار کردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔











