ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی سیمینار

14

ملتان،27 اپریل(اے پی پی):ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی سیمینار،مقررین اور سول سوسائٹی کی جانب سے پاک فوج کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا گیا ہے اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان نے تقریب کی صدارت کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر،اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود بھی شریک ہوئے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان نے کہا کہ ملکی سلامتی کیلئے پاک افواج کی قربانیاں لازوال ہیں اور کہا کہ پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی مانند افواج کے پیچھے کھڑی ہے۔

پروفیسر علی سخنور نے کہا کہ پاک افواج نے ہر آزمائش میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے پروفیسر محمد عابد  نے کہا کہ ملک کی سلامتی کی ضامن ہماری افواج اور سیکیورٹی ادارے ہیں۔

خالد بیگ نے کہا کہ وطن عزیز کو بیرونی دشمنوں سے ففتھ جنریشن وار کا سامنا ہے،ہر فرد کو وطن کے خلاف سازشوں کا مقابلہ کرنا ہے،باہمی یکجہتی اور اتحاد سے دشمنوں کے دانت کھٹے کئے جاسکتے ہیں اور کہا ملکی اداروں کے خلاف بات کرنے والے ریاست سے مخلص نہیں ہیں۔