ملتان،27 اپریل(اے پی پی):ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت ڈویژنل پرائس کنٹرول کمیٹی اجلاس ہوا۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ڈویژن کے رمضان بازاروں میں عوام کی کثیر تعداد میں خریداری جاری ہے اور کہا حکومت پنجاب کی جانب سے چینی،گھی کی قیمتوں پر واضح سبسڈی دی گئی ہے۔
ڈاکٹر ارشاد احمدنے کہا رمضان بازاروں میں چینی 70 روپے کلو دستیاب،گھی پر 50 روپے رعایت ہے اور کہا عید الفطر تک چینی اور گھی کی قمیتوں میں ریلیف جاری رہے گا اور انہوں نے کہا کہ مہنگائی کنٹرول کرنے میں رمضان بازاروں نے کلیدی کردار ادا کیا ہے اور انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں عید سٹالز بھی قائم کئے جائیں گے۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا اوپن مارکیٹ میں بھی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کی مانیٹرنگ جاری ہے اور کہا ڈویژن کے رمضان بازاروں میں 441.679 میٹرک ٹن چینی فروخت کی جاچکی ہے،بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈویژن کے رمضان بازاروں میں 10 کلو کے 468912 تھیلے فروخت کیئ جاچکے ہیں اور کہا احترام رمضان کی خلاف ورزی پر 9 افراد گرفتار، 530900 روپے جرمانہ کیا گیا پے اور کہا ڈویژن کے 48 گندم خریداری مراکز پر گندم خریداری مہم تیزی سے جاری ہے بریفنگ میں کہا 638507 میٹرک ٹن گندم خریداری کا ہدف جلد حاصل کر لیا جائے گا اور کہا کہ گندم سمگلنگ پر 17 افراد گرفتار،17 ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے اور کہا 3255.080 میٹرک ٹن گندم قبضے میں کی گئی ہے اور انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 58 مقدمات درج،165 گرانفروش گرفتار کئے گئے ہیں ، متعدی چھاپوں میں 50 لاکھ سے زائد جرمانہ کیا گیا ہے ۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز، متعلقہ افسران نے تفصیلی بریفنگ دی۔











