شاعر مشرق کا پیغام آفاقیت کا درجہ رکھتا ہے اور علامہ اقبال ؒ نے نوجوانوں کو شاہین قرار دیا ہے، پرنسپل پروفیسر عنایت علی قریشی

52

ملتان 21 اپریل (اے پی پی ): پرنسپل پروفیسر عنایت علی قریشی نے کہا ہے کہ شاعر مشرق کا پیغام آفاقیت کا درجہ رکھتا ہے اور علامہ اقبال ؒ نے نوجوانوں کو شاہین قرار دیا ہے علامہ اقبال ؒ کے آفاقی پیغامات پوری قوم کے لئے مشعل راہ ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ اقبال سیکنڈری سکول شاہ رکن عالم کالونی میں علامہ اقبال ؒ کے یوم وصال کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رانا محمد اسلم ساغر، وقاص فریدقریشی،شوکت بدر،محمد علی،نذر محمد،اسام الدین،رانا انور، فہیم احمد،الیاس،محمد اقبال خان خطاب جبکہ محمد عبداللہ،محمد عثمان علی،محمد الیاس،معیز احمد،حشام علی اور عیشا ریاض نے ملی نغمے پیش کئے مقررین نے کہا کہ آض نوجوان نسل کو علامہ اقبال ؒ کے پیغامات سے آگاہی دلانا بے حد ضروری ہے علامہ محمد اقبال ؒ پاکستان کے تعلیمی نصاب کا حصہ ہیں لہذا طلبہ و اساتذہ کو چاہیے کہ وہ اقبالیات کا مطالعہ کریں اور شاعر مشرق مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال ؒ کا پیغام گھرگھر پہچائیں اس موقع پر سکول  ہذاکے پرائمری حصہ میں بھی کوئز پرگرام علامہ اقبال ؒ کے حوالے سے ہوا جس میں طالبات نے حصہ لیا پہلی پوزیشن اقصی اور ایشانے حاصل کی دوسری پوزیشن مسکان نے اور تیسری پوزیشن زینب نے حاصل کی اور سوالات روبینہ ابراہیم اور زریں آفتاب نے کئے۔ آخر میں ملکی سلامتی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کی گئی۔

۔