ملتان، 21 اپریل ( اےپی پی): ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم کے احکامات پر ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا غیر منظور شدہ کمرشل تعمیرات کے خلاف کریک ڈاؤن۔ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے غیر منظور شدہ کمرشل تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بہاولپور روڈ منیر آ باد کے علاقہ میں محبوب کی تین عدد دکانیں اور محمد الطاف کی 1 غیر منظور شدہ دکان کو سیل کر دیا۔ آپریشن کی سربراہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفورسمنٹ محمد آ فاق بھٹی نے کی جبکہ سپریٹنڈنٹ انفورسمنٹ رانا سعید، پولیس نفری متعلقہ تھانہ اور انفورسمنٹ اسکواڈ ان کے ہمراہ تھا۔











