اسلام آباد،28اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ میں وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد میں بطور وزیراعظم پہلا دورہ سعودی عرب کا کررہا ہوں، یہ دورہ اس تاریخی تزویراتی اہمیت کی عکاسی کرتا ہے جو پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے خصوصی تعلقات کو دیتا ہےجن کی بنیادیں مضبوط باہمی اعتماد اور باہمی تعاون پر استوار ہیں،میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے بخوشی اس دورے کی دعوت دی ہے۔











