ملتان، 25 اپریل (اے پی پی ):ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے مستحقین اور خواجہ سراؤں میں راشن تقسیم کیا ، سپورٹس کمپلیکس میں سو سے زائد خواجہ سراؤں کو آٹا اور اشیا خوردونوش فراہم کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے راشن کے حوالے سے بریفننگ دی ۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ عیدالفطر تک راشن اور اشیائے ضروریہ تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ احساس دستر خوان سے سحر و افطار کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔











