ملتان،30 اپریل(اے پی پی): چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں رہائش پذیر لاوارث بے آسرا بچوں کی عید کی تیاریاں جاری ہیں،چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے عیدالفطر کے لئے بچوں کو نئے کپڑے،جوتے، سینڈلز مہیا کر دئیے گئے ہیں۔
ڈسٹرکٹ سپروائزر چائلڈ پروٹیکشن بیورو شفاعت ظفر نے بچوں میں نئے کپڑے، جوتے، سینڈلز اور تحائف تقسیم کئے گئے ہیں۔
بچوں نے عید کے موقع پر نئے کپڑے جوتے پاکر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
چئیر پرسن سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں رہائش پذیر بچوں کے لئے عید پر خصوصی انتظامات کئے جائیں گے، عید کے تینوں دن بچوں کے لئے کھانے کے سپیشل مینیو اور سٹالز کا انتظام کیا جائے گا تاکہ ان لاوارث بے آسرا بچوں کو اپنے گھر اور والدین کی کمی محسوس نہ ہو۔
سورس: وی این ایس، ملتان