ملتان 05 اپریل ( اےپی پی): ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے جعلی موبائل آئل تیار کرنے والے پلانٹس پر چھاپہ مارا اور 4 افراد گرفتار کرلئے۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے اطلاع پر وہاڑی چوک پر جعلی موبائل تیار کرکے پیک کرنے والے پلانٹس پر چھاپہ مارا تو مخلتف کمپنیوں کی جعلی پیکنگ کی جارہی تھی جس پر اے سی سٹی نے موقع پر 4 ملزم گرفتار کرکے دو دکانیں سیل کردیں اس موقع پر آپریشن میں لاکھوں روپے مالیت کا پیکنگ سامان اور ناکارہ موبائل آئل برآمد کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔اے سی سٹی خواجہ عمیر محمود نے بتایا کہ ملزم مختلف برانڈز کی پیکنگ تیار کرکے جعلی موبائل بھررہے تھے یہ جعلی موبائل آئل پورے جنوبی پنجاب میں سپلائی ہورہا تھا۔اے سی سٹی نے بتایا کہ گودام سیل کرکے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔











