ملتان،05اپریل (اےپی پی): ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے گھنٹہ گھر میں سیوریج مسائل کا نوٹس لے لیا ہے ڈپٹی کمشنر کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے ایم ڈی واسا کے ہمراہ دورہ موقع کا دورہ کیا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے واسا حکام سے سیوریج لائن کی بحالی پر بریفننگ لی۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے کہا کہ سیوریج لائن بحال کرکے انجمن تاجران کے تحفظات دور کرینگے۔متبادل لائن کے ذریعے سیوریج لائن بحال کی جارہی ہے۔خواجہ عمیر محمود نے کہا کہ واسا کو ہنگامی بنیادوں پر سکیم مکمل کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔











