ملتان: چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر ورلڈ سٹریٹ چلڈرن ڈے کے موقع پر واک کا انعقاد

37

ملتان، 12 اپریل ( اےپی پی): چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر ورلڈ سٹریٹ چلڈرن ڈے کے موقع پر واک کا انعقاد کیا گیا واک کی قیادت ڈسٹرکٹ سپروائزر چائلڈ پروٹیکشن بیورو شفاعت ظفر نے کی اور واک میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں اور سٹاف نے شرکت کی

چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے ہمیشہ بچوں کی فلاح و بہود کے لئے کام کیا چائلڈ پروٹیکشن بیورو بچوں کی بہتری اور تحفظ کے لئے کوشاں ہے گزشتہ ایک سال کے دوران سٹریٹ چلڈرن کی فلاح و بہود کے لئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے اپنا فعال کردار ادا کیا ہے چائلڈ پروٹیکشن بیورو ملتان نے گزشتہ سال کے دوران 855 بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے بچوں کو سٹریٹ سے نظر انداز شدہ حالت میں ریسکیو کر کے تعلیم، صحت، رہائش اور اچھی خوراک جیسی سہولیات فراہم کی ہیں چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سٹریٹ چلڈرن کے تحفظ، فلاح بہبود کے لئے اقدامات کرتا رہے گا اور کہا کہ  سٹریٹ چلڈرن کی اطلاع فوراً چائلڈ ہیلپ لائن 1121 یا 061.6513201 پر دیں۔