ملتان، 12 اپریل (اےپی پی): دیہی علاقوں میں بائیو گیس پلانٹس لگانے کے منفرد منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے محکمہ توانائی کو اقدامات کی ہدایت دے دی۔ ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا ضلع میں بلامعاوضہ 320 بائیو گیس پلانٹس لگائے جائیں گے اور کہا جانوروں کے فضلے سے ایک خاندان کیلئے گیس پیدا کی جاسکے گی اور انہوں نے کہا کہ منتخب شہریوں کو بذریعہ قرعہ اندازی بائیو گیس پلانٹس لگاکر دیے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا شرائط پر پورے اترنے والے مویشی پال ڈپٹی کمشنر آفس درخواست دے سکتے ہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان فوکل پرسن مقرر کر دئیے گئے ہیں اور کہا منصوبے کا مقصد قدرتی گیس کے متبادل ذرائع پیدا کرنا ہے۔











