ملتان :گورنمنٹ گرلز ایم سی ہائی سکول رحیم آباد میں مفت یونیفارم کی تقسیم

112

ملتان 04, اپریل( اے پی پی ): گورنمنٹ گرلز ایم سی ہائی سکول رحیم آباد میں مفت یونیفارم کی تقسیم کی گئی. ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے طلباء میں بلامعاوضہ یونیفارم تقسیم کئے اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان اور صدر روٹری کلب حاجی عمر بھٹہ بھی ہمراہ تھے اور طلباء کی ٹیبلوز اور کلچرل پروگرامز کے حوالے سے خوبصورت پرفارمنس پیش کی گئی ۔

 ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا ضلعی انتظامیہ نجی سیکٹر کے تعاون سے سکولز میں سہولیات فراہم کررہی ہے اور دیہی سکولز میں نئے کلاس رومز،سٹرکچر کی بحالی کے منصوبے بھی جاری ہیں ،نادار طلباء کو جوتے اور یونیفارم فراہمی کیلئے نجی سیکٹر کا تعاون حاصل ہے۔عامر کریم خاں نے کہا کسی بچے کو غربت کے باعث تعلیم سے محروم نہیں رہنے دینگے۔