ممبر قومی اسمبلی سید ساجد مہدی سلیم کا مقامی انتظامیہ کے ہمراہ رمضان بازار کا دورہ،اشیاء کے معیار اور فراہم کردہ ریلیف کا جائزہ لیا

41

بورےوالا،14اپریل(اے پی پی):مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی سید ساجد مہدی سلیم نے تحصیل انتظامیہ اور مارکیٹ کمیٹی کے عملہ کے ہمراہ رمضان بازار کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف سٹالز پر موجود سبزیوں،پھلوں اوردیگر اشیاء کی قیمتوں اور انکے معیار کا جائزہ لیا۔اس موقع پر رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ وفاق میں میاں شہباز شریف کی حکومت آتے ہی ملک بھر کے عوام اور کاروباری طبقہ نے ایک ریلیف محسوس کیا ہے،16 اپریل کو پنجاب میں بھی انشاءاللہ(ن) لیگ کی حکومت آتے ہی صوبے میں ناصرف مہنگائی میں خاطر خواہ کمی آئے گی بلکہ تعمیر وترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا اور کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی رمضان بازاروں میں خصوصی دلچسپی ہے اس لئے انہوں نے ارکان اسمبلی کو رمضان بازاروں کا وزٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔