موجودہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کئی مسائل کا حل ممکن ہے، وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو

48

اسلام آباد۔23اپریل  (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نےاسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کئی مسائل کا حل ممکن ہے۔

 انہوں نے کہا کہ بہترین معیاری علاج ریاست کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہیلتھ سیکٹر میں عوام کے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوے فیصلے کیے جائیں گے ۔تمام سینیٹرز  ڈاکٹرز پیرا میڈیکل اسٹاف ہسپتالوں میں حاضری کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں دوروں کا بنیادی مقصد دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کی کارکردگی کو خود مانیٹر کروں گا ،سرکاری ہسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ بڑھ رہا ہے ، عوام کو ریلیف دینا ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ  ہسپتال میں درپیش چیلنجز اور مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جاے گا۔