ٹوبہ ٹیک سنگھ،27اپریل(اے پی پی):میونسپل کمیٹی کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت جگہ جگہ نا جائز تجاوزات کی بھرمار،صدر بازار۔چوڑی بازار۔سنیت شہریوں کا ہر بازار سے گزرنا دشوار ہو گیا۔میونسپل کمیٹی کی نااہلی کی وجہ سے دوکانداروں نے 10سے15 فٹ تک اپنی اپنی دکانوں کے آگے قبضہ کر رکھا ہے اور ریڈی چھابڑی والوں سے روزانہ کی بنیاد پر دکاندار کرایہ وصول کرتے ہیں۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ کئی بار میونسپل کمیٹی کو نشاندہی کروانے پر ان کے کان میں جوں تک نہ رینگی مطلقہ عملہ فرضی کاروائیوں میں مصروف شہریوں نے ڈپٹی کمشنر عمر جاوید سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ناجائز تجاوازات پر خصوصی توجہ دیں اور اس کا فوری نوٹس لیں اور شہر کو خوبصورت بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔











