اسلام آباد،23اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف کے کوئٹہ کےایک روزہ دورہ کے موقع پر وزیر اعلی سیکرٹریٹ آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، بلوچستان کانسٹیبلری کے چاق و چوبند دستے نے وزیر اعظم کو سلامی پیش کی۔
ان کے ہمراہ وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی بھی موجود تھے۔











