وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف  ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

26

کوئٹہ، 23 اپریل (اے پی پی ):وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہبازشریف  ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم کے ہمراہ وزیر مواصلات مولانا اسد محمود، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور چیئرمین بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اختر مینگل بھی ہیں۔

 کوئٹہ ایئرپورٹ پر وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، قائم مقام گورنر بلوچستان و اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی، چیف سیکرٹری آئی جی پولیس، کمشنر کوئٹہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کا استقبال کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کوئٹہ ایئرپورٹ سے وزیر اعلیٰ ھاؤس جائیں گے، وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف، وزیر اعلیٰ بلوچستان ، ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ وزیراعظم  امن و امان اور دیگر امور سے متعلق بھی اجلاس کی صدارت کرینگے۔