وفاقی وزیر اطلاعات و قانون چوہدری فواد حسین کی عالمی سازش کے حوالے سے کمیشن قائم کرنے کی ہدایات

41

اسلام آباد ،02 اپریل (اے پی پی ): وفاقی وزیر اطلاعات و قانون چوہدری فواد حسین کا وزارت قانون و انصاف کا چارج سنبھالتے ہی بڑا ایکشن،وفاقی وزیر نے عالمی سازش کے حوالے سے کمیشن قائم کرنے کی ہدایات کر دی ۔

کمیشن عالمی سازش کے ذریعے حکومت کی تبدیلی اور تحریک عدم اعتماد جیسے دیگر عوامل کا جائزہ لے گا اور عالمی سازش کی تحقیقات کر کے اپنی رپورٹ مرتب کرے گا۔

وفاقی وزیر قانون نے اسلام آباد، کراچی، لاہور میں درجنوں لیگل افسران کو تبدیل کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے۔ اس کے علاوہ انہوں نے وزارت قانون و انصاف کے تمام افسران کو اپنے فرائض منصبی بہتر انداز میں انجام دینے کی ہدایت دیں۔