خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات؛ ایبٹ آباد سے پی ٹی آئی امیدوار سردار شجاع نبی 14750 ووٹ حاصل کر کے میئر کیلئے بھاری اکثریت سے کامیاب

59

ایبٹ آباد،02اپریل(اے پی پی): بلدیاتی انتخابات میں تحصیل ایبٹ آباد سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سردار شجاع نبی ایک لاکھ چار ہزار سات سو پچاس ووٹ حاصل کرتے ہوئے ایبٹ آباد کے میئر کے لئے بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے ہیں ۔

انھوں نے کامیابی کے بعد عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی عنایت سے اورعوام کے مجھ پر اعتماد سے مجھے کامیابی ملی، میں خدا کاشکر ادا کرتاہوں اور علاقے کے عوام بھی شکرانے کے نفل پڑیں اور میرے لیے دعاگو رہیں تاکہ کے میں آپکی خدمت کرسکوں۔