پاکپتن؛ پولیس افسران کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب کا اہتمام،ڈی پی او کیجانب سے شیلڈز پیش

40

پاکپتن،03 اپریل(اے پی پی):ڈی پی او پاکپتن نصیب اللہ خان کی جانب سے پنجاب پولیس میں سروس مکمل کرنے اور ریٹائرڈ ہونے والے پولیس افسران کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں ڈی پی او پاکپتن نصیب اللہ خان، ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم ذاکر حسین، ایکٹنگ ڈی ایس پی لیگل کمال ناصر اور دیگر سٹاف دفتر پولیس نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن نصیب اللہ خان نے ریٹائرڈ ہونے والے پولیس افسران کو پھولوں کے ہار پہنائے اور شیلڈز دیں جبکہ ڈی پی او پاکپتن کی جانب سے ریٹائرڈ ہونے والے پولیس افسران کے اعزاز میں اعشائیہ بھی دیا گیا۔

ڈی پی او پاکپتن نصیب اللہ خان، ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم ذاکر حسین اور ایکٹنگ ڈی ایس پی لیگل کمال ناصر نے ریٹائرڈ ہونے والے افسران کو ڈی پی او کی گاڑی میں پروٹوکول کے ساتھ ڈی پی او آفس سے روانہ کیا۔