پاکپتن، 07 اپریل(اے پی پی): 5سالہ مغوی بچی لاہور سے بازیاب، تھانہ ڈلوریام پولیس نے کاروائی کر کے 5 سالہ کمسن بچی 24 گھنٹوں کے اندر لاہور سے بازیاب کر لی اور اغوا کرنے والے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔5 سالہ بچی کو سوتیلی والدہ کے بھائیوں نے اغواکیا کیونکہ اغوا کار اپنی بہن کی واپسی چاہتے تھے۔مغوی بچی کے والد شبیر حسین نے بچی کے اغواکی درخواست تھانہ ڈلوریام دی جس پر مقدمہ نمبر 61/22 بجرم 363 ت پ درج رجسٹر ہوا۔تھانہ ڈلوریام پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے 24 گھنٹوں کے اندر اغوا کار تینوں ملزمان کو گرفتارکر کے مغویہ بچی کو بازیاب کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا۔











