پاکپتن؛7 سالہ بچی بازیاب  ، اغواہ کار ملزم  گرفتار

45

پاکپتن ، 07 اپریل (اے پی پی ): تھانہ رنگشاہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 7 سالہ بچی کو بازیاب  کرا لیا جبکہ اغواہ کار ملزم  کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اغواہ کار نے گاؤں میں جھولا لگایا ہوا تھا اور بچی کو جھولے دینے کے بہانے اغواہ کر کے ساتھ لے گیا۔تھانہ رنگشاہ پولیس نے 24 گھنٹوں کے اندر اغواہ کار کو گرفتارکر کے مغویہ بچی کو بازیاب کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا۔