مظفرگڑھ ؛ ہیومن ٹریفکنگ کے انسداد کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

59

مظفرگڑھ، 7 اپریل(اے پی پی): ہیومن ٹریفکنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کے لیے دفتر  پولیس مظفرگڑھ میں ایس پی انویسٹی گیشن ضیاء اللہ کی سربراہی میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔سیمینار  میں ایف آئی اے کے افسران انسپیکٹر نظام الدین اور انسپکٹر نمیرا ارم درانی  نے انسانی سمگلنگ کے انسداد پر ڈیجیٹل پریزنٹیشن پیش کی۔

سیمینار کو موثر بنانے کے لیے تفتیشی افسران سے ایف آئی اے کے افسران  نے ہیومن ٹریفکنگ کو روکنے کے لیے مختلف حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔

اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن ضیاء اللہ کا کہنا تھا کہ ہیومن ٹریفکنگ  کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔

 سیمینار میں مظفرگڑھ پولیس کے تفتیشی افسران نے شرکت کی۔