ملتان،05 اپریل(اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی ملتان ڈویژن نے گزشتہ ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے، مارچ کے مہینے میں 4 ہزار 900 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، 3 ہزار 800 کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے ہیں ۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر 555 فوڈ پوائنٹس کو 88 لاکھ 50 ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور کہا قوانین کی خلاف ورزیوں پر 28 فوڈ پوائنٹس کی اصلاح تک پروڈکشن بند کردی گئی ہیں۔
شعیب خان جدون نے کہا کہ خوراک میں جعلسازی، دھوکہ دہی پر 6 فوڈ پوائنٹس مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج، 4 افراد کو گرفتار کروایا گیا ہے اور لائسنسنگ ونگ کی جانب سے 764 شاپس مالکان کی جانب سے فوڈ لائسنس اپلائی کروائے گئے ہیں اور کہا کہ فوڈ سیفٹی ٹیمیں معیاری خوراک کے تعین کےلیے دن رات کارروائیاں عمل میں لا رہی ہیں شعیب خان جدون نے کہا کہ ملاوٹ مافیا کے خلاف فیس بک ایپلی کیشن یا ٹال فری نمبر080080500 پر شکایات درج کروائی جاسکتی ہیں ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا عوام تک معیاری خوراک کی ترسیل کےلیے فوڈ اتھارٹی قوانین پر عمل کرنا لازم وملزوم ہے۔











