پنڈی بھٹیاں، 01 اپریل(اے پی پی):منشیات اسمگلرز گرفتار، تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں پولیس کی کاروائی، منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی۔پولیس نے بین الصوبائی منشیات اسمگلر احمد زیب اور شکیل کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔گرفتار منشیات اسمگلرز سے کروڑوں روپے مالیت کی 125 کلو چرس اور 14 کلو افیون برآمد ہوئی۔پولیس نے منشیات اسمگلنگ کے لئے استعمال ہونے والی کار کو بھی قبضہ میں لے لیا ہے۔
گرفتار ملزمان صوبہ کے پی کے کے رہائشی ہیں اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں منشیات اسمگلنگ کا مکروہ دھندہ کرتے تھے،گرفتار ملزمان سے سہولت کاروں اور سپلائرز سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈی پی او بلال ظفر نے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنانے پر ایس ایچ او صدر پنڈی بھٹیاں اور ان کی پوری ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ منشیات فروشی جیسے مکروہ دھندہ میں ملوث عناصر کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔











