چار برس اقتدار میں رہنے والے سوال کر رہے ہیں کہ دو ہفتوں میں کیا ہوا؟ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی اسلام آباد میں نیوز کانفرنس

18

اسلام آباد۔26اپریل  (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے منگل کو سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری فواد حسین کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ چار برس اقتدار میں رہنے والے سوال کر رہے ہیں کہ دو ہفتوں میں کیا ہوا؟۔

 انہوں نے کہا کہ عمران خان الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کے سوالوں کا جواب دیں، ان سے جو سوال پوچھے اسے گالی اور دھمکی دی جاتی ہے، عمران خان چاہتے ہیں کہ سب ان کے جھوٹ کی بیعت کرلیں، کرپشن کا حساب نہ لیں، وہ مرضی کے سوال، اپنی مرضی کے جواب، مرضی کا میچ، مرضی کا ایمپائر اور کھلاڑی چاہتے ہیں جہاں ان کی مرضی سے آئوٹ اور ناٹ آئوٹ دیا جائے۔