چنیوٹ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس چنیوٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

22

چنیوٹ،22اپریل(اےپی پی ): سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس چنیوٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید،ایڈیشنل کمشنر فیصل آباد طارق محمود۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد خالد۔ اے ڈی سی جی محمد ارشد۔ اسسٹنٹ کمشنرز و دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے بتایا کہ چالیس کروڑ کی لاگت سے دو سال میں یہ منصوبہ مکمل ہو گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ڈسٹرکٹ کمپلیکس 2 سو کنال پر مشتمل ہو گا اور ڈسٹرکٹ کمپلکس میں سرکاری دفاتر, سٹاف کی رہائشیں شامل ہیں۔ڈسٹرکٹ کمپلیکس کی تعمیر چنیوٹ کے شہریوں اور سٹاف کیلئے اچھی خبر ہے۔بعد ازاں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ کی ڈی سی آفس چنیوٹ کا دورہ کیا۔ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ بابر حیات تارڑ نے ڈی سی آفس میں نئے قائم کئے گئے ڈسٹرکٹ ہنگامی کنٹرول روم کا افتتاح کیا۔ انکو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کنٹرول روم میں سٹاف 24 گھنٹے موجود ہوتا ہے۔کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ہنگامی کنٹرول روم تمام متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کے ساتھ رابطہ میں ہوتا ہے۔کنٹرول روم کسی بھی ایمرجنسی صورت حال میں معلومات جمع کر کے بروقت ہائیر اتھارٹی کو فراہم کرتا ہے۔ آخر میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب بابر حیات تارڈ نے ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں ریونیو افسران سے میٹنگ کی۔ میٹنگ میں میں ایڈیشنل کمشنر طارق محمود۔ ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید کے علاوہ دیگر ریونیو افسران۔ لینڈ ریکارڈ سنٹر کے افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب بابر حیات تارڈ کو تفصیلی بریفنگ دی جس پر انہوں نے مناسب ہدایات جاری کیں۔