ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت ڈویژنل پرائس کنٹرول کمیٹی کا جائزہ اجلاس

30

ملتان،06اپریل(اے پی پی):ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت ڈویژنل پرائس کنٹرول کمیٹی کا جائزہ اجلاس ہوا۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ڈویژن میں 23 رمضان بازار مکمل فعال، سبسڈایزڈ ریٹس پر اشیاء خوردونوش میسر ہیں اور کہا اوپن مارکیٹ میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں کنٹرول رکھی جائیں۔

اجلاس میں بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ ڈویژن میں گزشتہ ماہ 115 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 31527 چھاپے مارے ہیں اور کہا 58 مقدمات درج،230 گرانفروش گرفتار،5442250 روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔

 اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں، ڈی سی خانیوال سلمان لودھی، متعلقہ محکموں کے افسران اور ویڈیو لنک پر ڈپٹی کمشنرز موجود تھے۔