احمدپورشرقیہ ، 07 اپریل (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر بہاولپور عرفان علی کاٹھیا نے تحصیل احمدپورشرقیہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے رمضان بازار میں آٹا، چینی، ایگریکلچر فئیرپرائس شاپ اور دیگر اشیائے خوردونوش کے معیار کا معائنہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازار میں آئے ہوئے افراد سے بھی ملاقات کی ،خریدارو ں سے اشیائے خوردونوش کے نرخ، معیار اور رمضان بازار میں دی جانے والی سہولیات بارے استفسار کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے آٹا کا تھیلا 450 روپے فی دس کلو گرام کے حساب سے فروخت کیا جارہا ہے۔ایگریکلچرفئیر پرائس شاپ میں 13 آئٹمز پر سبسڈی دی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے شجرکاری مہم کے تحت محمود پارک میں پودا بھی لگایا اور رمضان بازار میں شاندار انتظامات پر اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔











