ملتان،07 اپریل(اے پی پی): رمضان المبارک میں موٹروے پولیس روڈ یوزرز کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ ہمیشہ کی طرح اس سال بھی (ملتان-سکھر) موٹروے سنٹرل 2 سیکٹر ملتان روڈ یوزرز کے درمیان افطار پیکٹ تقسیم کئے گئے ۔
سیکٹر کمانڈر رانا محمد اسماعیل، ڈی ایس پی لائن ہیڈ کوارٹر چوہدری مسرور علی نے موٹروے ٹال پلازہ پر روڈ یوزرز میں افطار پیکٹ تقسیم کیے ۔اس موقع پر انسپکٹر رائے ظہیر احمد، سب انسپکٹر ساجد علی اور پی آر او سیکٹر حسان ملک بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
سیکٹر کمانڈر رانا محمد اسماعیل نے افطار پیکٹ تقسیم کرتے وقت تمام روڈ یوزرز کو بریفنگ بھی دی کہ وہ اوور سپیڈنگ نہ کریں۔ ڈی ایس پی لائن ہیڈکوارٹر چوہدری مسرور علی نے روڈ یوزرز کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وہ گاڑی چلاتے وقت سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں اور لین ڈسپلن کا خیال کریں ۔اس کے علاوہ موٹروے یا ہائی وے پر کسی بھی مدد یا شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 130 یا سمارٹ فون ایپلی کیشن ہمسفر ایپ سے مدد لی جا سکتی ہے۔











