ڈی پی او ٹوبہ نجیب الرحمان بگوی کی سربراہی میں ٹوبہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری،گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

23

ٹوبہ ٹیک سنگھ، 16 اپریل(اے پی پی): ڈی پی او ٹوبہ نجیب الرحمان بگوی کی سربراہی میں ٹوبہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نجیب الرحمان بگوی نے ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں روڈ رابری،چور ی اورنقب زنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو ٹریس آؤٹ کر کے گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا۔اسی طرح علاقہ تھانہ سٹی ٹوبہ میں بھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی صدرسرکل ٹوبہ سید آصف علی شاہ کی سربراہی میں ایس ایچ تھانہ سٹی ٹوبہ انسپکٹر فریاد حسین معہ محمد عامر ایس آئی و ملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے مخبر کی اطلاع اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کاروائی کرتے ہوئے علاقہ تھانہ سٹی ٹوبہ اور گردو نواح میں روڈ رابری،چور ی اورنقب زنی کی وارداتیں کرنے والے گینگ کے3 ملزمان کوسرغنہ سمیت گرفتار کیا جن میں سرغنہ گینگ عتیق ولد عبد الطیف قوم ماچھی سکنہ 349گ ب ٹوبہ،عاطف ولد جاوید قوم ماچھی سکنہ کچی بستی ٹوبہ،سرمد ولد انور قوم مسیح سکنہ عوامی بستی ٹوبہ شامل ہیں۔

دوران انٹیروگیشن ملزمان نے علاقہ تھانہ سٹی ٹوبہ،صدر ٹوبہ،چٹیانہ اور گردو نواح میں روڈ رابری،چور ی اورنقب زنی کی وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔پولیس ٹیم نے ملزمان کے انکشاف پر مختلف جگہوں پر ریڈ کر کے گن پوائنٹ پر چھینے اور چوری کیے گئے 4موٹرسائیکل،1رکشہ،گھریلو سامان،صوفہ سیٹ،LCD،DVR، نقدی1 لاکھ50ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز پسٹل30بور معہ گولیاں برآمدکر لیے ہیں۔

 ملزمان کا ریکارڈ چیک کرنے پر ملزمان ٹوبہ پولیس کو روڈ رابری،چوری،نقب زنی اور ناجائز اسلحہ کے مقدمات نمبر21/1079، 17/531، 21/1097، 22/292،  22/222، 22/192میں مطلوب تھے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کر کے ضابطہ کی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

ڈی پی او ٹوبہ نجیب الرحمان بگوی نے گینگ کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔